آیت اللہ خامنہ ای کی میت کا جلوس قُم روانہ، ایران میں لاکھوں سوگوار شریک ہیں۔ آئندہ عراق کے مقدس شہروں نجف و کربلا لے جایا جائے گا۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کا جلوس امام خمینی گرینڈ مصلیٰ سے قُم کی جانب روانہ ہوا۔ لاکھوں سوگواران تہران کی سڑکوں پر جمع ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای کا جسدِ خاکی قُم کے بعد عراق کے مقدس شہروں نجف و کربلا لے جایا جائے گا۔ وہاں بڑے پیمانے پر لوگ آخری دیدار کریں گے۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جنازہ تہران کی اہم سڑکوں سے گزرتے ہوئے تقریباً دس سے بارہ گھنٹے جاری رہے گا۔ یہ آزادی اسٹریٹ اور شاہد لشگری ہائی وے سے گزرے گا۔
یہ تاریخی جنازہ ملک کی جدید تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی صدر اور سیاسی و عسکری قیادت بھی شریک ہے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اور ان کی فیملی فروری میں ایک مشترکہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔ مشہد میں ان کی تدفین نو جولائی کو ہوگی۔














