اسرائیلی انٹیلیجنس نے نیتن یاہو کے ایرانی جوہری دعوے کو مسترد کر دیا، تناؤ میں اضافہ

اسرائیلی انٹیلیجنس نے نیتن یاہو کے ایرانی جوہری پروگرام کی تباہی کے دعوے کو مسترد کر دیا، جس سے وزیراعظم آفس اور انٹیلیجنس اداروں میں اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی انٹیلیجنس نے نیتن یاہو کے ایرانی جوہری دعوے کو مسترد کر دیا، تناؤ میں اضافہ

تل ابیب: (رائیٹ ناؤنیوز) اسرائیلی انٹیلیجنس نے وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی جوہری پروگرام کی تباہی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نیتن یاہو نے انٹیلیجنس اداروں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان کے دعوے کی توثیق کریں۔

رپورٹس کے مطابق، موساد اور اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس نے پیشہ ورانہ اصولوں کے تحت نیتن یاہو کے دعوے کی توثیق سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ شواہد ان کے دعوے کی حمایت نہیں کرتے۔

اس فیصلہ کے بعد، وزیراعظم آفس، موساد اور فوجی انٹیلیجنس کے درمیان شدید اختلافات اور تناؤ پیدا ہوگیا۔ اسرائیلی جریدے نے اس دعوے کو غیر پائیدار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی توثیق چاہتے تھے کہ ایرانی جوہری پروگرام مکمل تباہ ہو چکا ہے۔ تاہم اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے اس مؤقف کی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کا دعویٰ سب سے پہلے صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔ لیکن اس دعوے کی تائید کیلئے تاحال ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں