ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ خامنہ ای کے قتل کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا اور قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کے پہلے دن لاکھوں سوگواروں نے ٹرمپ اور امریکہ سے بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں سرخ پرچم اٹھا رکھے تھے جو انتقام کی علامت ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف قانونی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر انصاف حاصل کیا جائے گا۔ یہ ایرانی قوم کی مستقل قومی ترجیح رہے گا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے۔ ایران بین الاقوامی ذرائع استعمال کر کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔
یہ معاملہ ایران کے لیے عالمی سطح پر حمایت اور احترام کی علامت ہے۔ 100 سے زائد ممالک کے نمائندے موجود تھے، جو ایران کی بین الاقوامی حیثیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ شہید ہوئے۔ اب ان کی تجہیز و تکفین جاری ہے۔















