ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی مرکزی نماز جنازہ اتوار کو تہران میں ادا کی جائے گی، جبکہ لاکھوں سوگواران کی شرکت متوقع ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی نماز جنازہ اتوار کو تہران میں ادا کی جائے گی۔ ایرانی حکام نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے، جبکہ تقریبات نو جولائی تک جاری رہیں گی۔
ایرانی وزارت تعلیم نے بتایا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پانچ ہزار اسکول اور 40 سے 50 ہزار کلاس رومز کھول دیے گئے ہیں۔ ایک کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں گرینڈ مصلیٰ میں دو روزہ عوامی الوداع کی تقریب ہوگی۔ چار جولائی کو صبح چھ بجے سے دروازے کھلے رہیں گے۔ نماز جنازہ پانچ جولائی کو صبح ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین نو جولائی کو مشہد میں ہوگی۔ لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں تعزیتی اجتماع میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران اور سیکیورٹی اداروں کو مکمل طور پر متحرک کردیا گیا ہے۔ ملک بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔











