تنخواہ داروں کا ٹیکس حصہ بڑھا، برآمد کنندگان اور رئیل اسٹیٹ کا کم

مالی سال 26-2025 میں تنخواہ داروں نے 633 ارب روپے انکم ٹیکس دیا، جو دیگر شعبوں سے زیادہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تنخواہ داروں کا ٹیکس حصہ بڑھا، برآمد کنندگان اور رئیل اسٹیٹ کا کم

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) مالی سال 26-2025 کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 633 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ یہ رقم برآمد کنندگان، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سے زیادہ ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق، 13 ہزار 10 ارب روپے محصولات جمع کیے گئے، جن میں تنخواہ دار طبقہ نمایاں ٹیکس دہندہ رہا۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق، تنخواہ دار طبقے کا انکم ٹیکس گزشتہ سال کے 585 ارب روپے سے بڑھ کر 633 ارب روپے ہوا۔

برآمد کنندگان نے 174 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ رئیل اسٹیٹ سے 191 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا موجودہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے ہے، جس میں تنخواہ داروں کو ریلیف دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں