28 ویں ترمیم مشاورت سے پیش ہوگی، ججز کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت قانون بار کورس کے لیے 2 کروڑ روپے دے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 28 ویں ترمیم مشاورت کے بعد پیش کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیا جائے گا اور غیر مطمئن کارکردگی پر جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے وکلاء کے اجتماع میں اعلان کیا کہ وزارت قانون بار ووکیشنل کورس کے لیے 2 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر عمل ہونا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ سمیت دیگر بارز نے 26 ویں اور 27 ویں ترمیم میں تعاون کیا۔ پہلی بار ہائیکورٹ ججز کے لیے انٹرویوز ہوں گے، جن کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے آئینی نظام لایا جا رہا ہے۔ ججز ایولیشن کمیٹی ہر سال کے آخر میں کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشنز کو ڈگریوں کی تصدیق کا کہا ہے۔ پنجاب حکومت سے وکلاء پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔














