ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن متاثر

آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے صارفین کو مالی دباؤ کا سامنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن متاثر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) جون کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سوئی ناردرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مئی میں یہ قیمت 16.98 ڈالر تھی۔

سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 18.63 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مئی میں یہ قیمت 16.04 ڈالر تھی۔

یہ اضافہ معاشی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ توانائی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کو اضافی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا، جو معیشت پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں