روس نے یوکرین کے شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، پوتن نے مغربی ممالک کو سخت انتباہ دیا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤنیوز) روس نے یوکرین کے شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ انہوں نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔
پوتن نے کہا ہے کہ روس اپنے شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ یوکرین کی جانب سے روسی علاقوں پر حملوں کا جواب سخت کارروائی سے دیا جائے گا۔
کریملن کے مطابق پوتن نے فوجی کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔ انہیں ڈونباس میں روسی فوج کی پیش قدمی کی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ روس اس جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔
صدر پوتن نے کیف حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ تخریبی کارروائیوں سے کامیابی کا تاثر دینا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
واضح رہے کہ پوتن نے مغربی ممالک پر بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے داعی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے روسی فوج کو یوکرین کی جنگی صلاحیت پر حملے جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔













