ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو کا اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
انقرہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) آئندہ ہفتے نیٹو کا سربراہی اجلاس ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں عالمی سلامتی، یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
نیٹو رہنما اختتامی اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیئے جائیں گے۔ مشترکہ اعلامیے میں ایران کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری پر زور دیا جائے گا۔
اتحادی ممالک ایران سے مطالبہ کریں گے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کا احترام کرے۔ نیٹو ممالک ایران پر زور دیں گے کہ وہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے۔
یوکرین کے لیے 70 ارب یورو کی امداد کا اعلان بھی متوقع ہے۔ اس امداد کا مقصد روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی عسکری اور اقتصادی ضروریات پوری کرنا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹو اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے عالمی سفارتی اور سکیورٹی صورتحال پر نمایاں اثرات ڈال سکتے ہیں۔















