’اینولا ہومز 3‘ ریلیز، ملی بوبی براؤن کا سنسنی خیز مشن

ملی بوبی براؤن ‘اینولا ہومز 3’ میں ایک پیچیدہ معمہ حل کرنے کے لیے واپس آئی ہیں، جہاں انہیں شرلاک ہومز کے اغوا کی گتھی سلجھانی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
’اینولا ہومز 3‘ ریلیز، ملی بوبی براؤن کا سنسنی خیز مشن

لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) نیٹ فلکس کی مشہور فلم سیریز ‘اینولا ہومز’ کا تیسرا حصہ ‘اینولا ہومز 3’ ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں ملی بوبی براؤن دوبارہ ذہین جاسوس اینولا ہومز کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اس بار کہانی زیادہ جذباتی اور پراسرار موڑ لیے ہوئے ہے۔ اینولا کو اپنی ذاتی زندگی اور خاندان سے جڑے بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں لوئس پارٹرج اور ہنری کیول بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم کا آغاز اینولا اور لارڈ ٹیوکس بری کی شادی کی تیاریوں سے ہوتا ہے۔ لیکن جیسے ہی شرلاک ہومز کے اغوا کی خبر آتی ہے، اینولا کو اپنی شادی مؤخر کرنی پڑتی ہے تاکہ وہ اغوا کی تحقیقات کر سکے۔

اینولا پہلے سے زیادہ پراعتماد نظر آتی ہے کیونکہ وہ کئی پیچیدہ معمہ حل کر چکی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا شادی کے بعد وہ اپنی آزاد شناخت برقرار رکھ سکتی ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ ‘اینولا ہومز’ نیٹ فلکس کی کامیاب فلمی سیریز میں شمار ہوتی ہے۔ ناقدین اس سیریز کو جدید انداز میں پیش کرنے پر سراہتے ہیں۔ ناظرین کو نئی فلم سے بھی دلچسپ معمہ اور شاندار تجربہ کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں