فرانس کی ناروے پر 1-4 سے فتح، عثمان ڈیمبیلے کی ہیٹ ٹرک

فرانس نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناروے کو 1-4 سے شکست دے دی، عثمان ڈیمبیلے کی شاندار ہیٹ ٹرک نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس کی ناروے پر 1-4 سے فتح، عثمان ڈیمبیلے کی ہیٹ ٹرک

بوسٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تحت فرانس نے ناروے کو 1-4 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ فرانس نے گروپ آئی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

فرانس اور ناروے کے درمیان میچ بوسٹن میں کھیلا گیا۔ فرانس نے مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی ہے، جس کی بدولت وہ گروپ آئی میں سرفہرست ہے۔

فرانس کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے نے 7 ویں، 20 ویں اور 32 ویں منٹ میں گول کیے۔ ان کی یہ ہیٹ ٹرک فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک ہے۔

فرانس کی طرف سے چوتھا گول ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں کیا۔ ناروے کی طرف سے واحد گول تھیلو آسگارڈ نے اسکور کیا۔

یاد رہے کہ ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں 10 تبدیلیاں کیں تھیں۔ یہ تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ لا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں