علی ظفر نے کینیڈا کے مسی ساگا میں تاریخی کانسرٹ منعقد کیا جس میں 45 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، یہ سیلبریشن اسکوائر کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔
مسی ساگا: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کینیڈا میں ایک تاریخی کانسرٹ کے دوران نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ کانسرٹ مسی ساگا کے سیلبریشن اسکوائر میں ہوا جہاں تقریباً 45 ہزار افراد نے شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق یہ سیلبریشن اسکوائر کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل اجتماع تھا۔ کانسرٹ کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد اطراف کی سڑکوں اور قریبی سینٹر تک پھیل گئی۔
یہ کانسرٹ علی ظفر کے روشنی ٹور 2026 کا اختتامی شو تھا۔ جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
کانسرٹ کا یادگار لمحہ وہ تھا جب علی ظفر نے اپنا مقبول گانا ‘جھوم’ پیش کیا اور ہزاروں مداحوں نے اپنے موبائل لائٹس جلادیں۔
یاد رہے کہ علی ظفر نے محبت، ثقافت اور انسانیت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خواتین کے حقوق اور بچوں کے خوابوں کی حوصلہ افزائی پر بھی زور دیا۔















