امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط جلد متوقع ہیں، تقریب یورپ میں ہوگی اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔
- واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ تقریب یورپ میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
- صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں اور دستخط ہفتے کے اختتام پر ممکن ہیں۔ جے ڈی وینس بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
- انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے فوراً بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور پورا مشرق وسطیٰ اس پر خوش ہے۔
- ٹرمپ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں اور ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔ پاکستان نے امن معاہدے میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔
- واضح رہے کہ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی ہے اور منظوری مل چکی ہے۔














