ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، معاہدہ نہ ہوا تو مزید حملے ہوں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے، اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو بمباری جاری رہے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، معاہدہ نہ ہوا تو مزید حملے ہوں گے

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو بمباری سے ایران کو نشانہ بنائیں گے۔ مزید حملوں کے لیے آپشن اب بھی موجود ہے۔

امریکی صدر نے فاکس نیوز سے گفتگو میں مزید بتایا کہ ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل فائر کیے گئے۔ امریکی طیاروں نے بھی بمباری کی۔ صدر نے آج رات مزید حملوں کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے بدھ کی رات ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے۔ تہران، قیشم، بندرعباس، سیرک اور میناب میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ریڈار سسٹم اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ یہ حملے امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں