امریکا کے نئے حملے، ایران میں ریڈار اور مواصلاتی نظام تباہ

امریکا نے ایران پر تازہ حملے شروع کر دیے، تہران و دیگر مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے۔ ایران نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا ایران پر نئے حملے، جنگ کے خطرات میں اضافہ

مشرق وسطی: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے بدھ کی رات ایران پر نئے حملے شروع کر دیے ہیں۔ تہران، قیشم، بندرعباس اور دیگر مقامات پر دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ریڈار سسٹم اور مواصلاتی نظام تباہ کر دیا گیا۔ حملے امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرے کے جواب میں کیے گئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی افواج آمنے سامنے آگئیں۔ پاسداران انقلاب نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

خاتم الانبیا کمانڈ نے کہا کہ امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ آبنائے اب ہر قسم کے جہازوں کے لیے بند ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی درخواست پر حملے روک دیے جائیں گے۔ ایران نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے ایران کے ردعمل کے باعث رکے۔

دیگر متعلقہ خبریں