پاکستان میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک متوقع

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں ہیٹ ویو کے دوران کراچی، پشاور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ موسمیات نے 7 جون سے 12 جون تک ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جون کو فضا میں ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو 11 جون تک برقرار رہے گا۔ اس عرصے میں پشاور، مردان، بنوں اور دیگر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ ہیٹ ویو عوامی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ ہیٹ ویو کے دوران گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جو جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں