آزاد کشمیر حکومت کا سخت ردعمل، امن خراب کرنے والوں کو وارننگ

آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو خبردار کیا ہے کہ امن خراب کرنے پر کارروائی ہوگی۔ حکومت نے 35 مطالبات تسلیم کیے ہیں، مگر احتجاجی سیاست کو مسترد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر حکومت کا انتباہ: قانون ہاتھ میں لینے پر کارروائی ہوگی، امن و استحکام کی ضرورت

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤنیوز) آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی مسائل کے نام پر گمراہ کن بیانیہ پھیلا رہی ہے۔ حکومت نے مذاکرات اور ریلیف کی پیشکش کی، مگر جے اے اے سی نے دباؤ کی سیاست کو ترجیح دی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود احتجاج اصرار سیاسی ضد ہے۔ پُرامن احتجاج جمہوری حق ہے، مگر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آزاد کشمیر حکومت نے خبردار کیا کہ اگر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

حکومت آزاد کشمیر نے کہا کہ استحکام اور مکالمہ درکار ہے، احتجاج کی بجائے آئینی عمل پر اعتماد کیا جائے۔ حکومت کے دروازے مکالمے کے لیے کھلے ہیں۔

یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے معاملات کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں