وفاقی بجٹ میں کرپٹو منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس کی تجویز

آئی ایم ایف کی مشاورت سے حکومت کرپٹو منافع پر ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان: کرپٹو منافع پر 30 فیصد تک کیپیٹل گین ٹیکس کی تجویز

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نئے وفاقی بجٹ میں کرپٹو کرنسی سے حاصل منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل منافع پر 15 سے 30 فیصد تک ٹیکس نافذ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی مشاورت کے بعد حکومت کرپٹو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 37 میں ترمیم کی جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے ڈیجیٹل کاروبار کو ٹیکس کے دائرے میں لانے پر زور دیا ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو اس حوالے سے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کرپٹو صارفین اور ٹرانزیکشنز کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ورچوئل اثاثوں کی خرید و فروخت کا نظام متعارف کرانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ ان تجاویز کا حتمی فیصلہ آئندہ وفاقی بجٹ کے اعلان کے وقت سامنے آئے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں