ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر امریکی بحری ناکہ بندی ختم ہوگی، آبنائے ہرمز کھولی جائے گی جس سے عالمی توانائی کی رسد بہتر ہوگی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جائے گا اور جہاز رانی بلا رکاوٹ ہوگی۔
ٹرمپ کے مطابق اس سمندری راستے پر کوئی ٹول نہیں ہوگا اور دونوں سمتوں میں سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کرے گا اور بارودی سرنگیں ختم کی جائیں گی۔
امریکا کے مطابق کئی بارودی سرنگیں پہلے ہی تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ ایران باقی سرنگیں ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ زیرزمین دفن جوہری مواد نکالا جائے گا۔
ٹرمپ نے وضاحت کی کہ یہ عمل امریکا، چین، ایران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہوگا۔ اس فیصلے سے خطے میں توانائی کی رسد میں بہتری کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کے لیے نہایت اہم سمندری راستہ ہے۔ ایران اور امریکا کے تنازعات سے خطے میں جہاز رانی اور توانائی منڈیوں پر دباؤ تھا۔















