آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ نئے مالی سال کے لیے 15 ہزار 264 ارب روپے کا ہدف مقرر کرنے پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے سیلز ٹیکس میں تمام چھوٹیں ختم کرنے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف مشن کا ایف بی آر کے ساتھ بجٹ مذاکرات کا آخری دن ہے، جس میں 3 ملاقاتیں طے ہیں۔
آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے لیے وصولیوں کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کرنے پر زور دیا ہے۔ ایف بی آر ہدف کم کرنے کی کوشش میں ہے۔
آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اگلے مالی سال میں انفورسمنٹ کے لیے 778 ارب رکھے جائیں، اور 430 ارب کے نئے ٹیکس شامل کیے جائیں۔ ایف بی آر اس حوالے سے آئی ایم ایف کو بریفنگ دے گا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور آئی ایم ایف نے وصولیوں کا ہدف جی ڈی پی کے 11.2 فیصد پر متفق کیا ہے، جبکہ سیلز ٹیکس پر بات چیت جاری ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے اور شرح کو 22.8 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔














