فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے۔ وفاقی وزیر قانون کا بیان

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا کہ 28 ویں ترمیم کے آثار واضح نہیں ہیں۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی پیش رفت ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر قانون کا بیان: 28 ویں ترمیم کے آثار غیر واضح، مشاورت کی ضرورت

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اعظم نذیر تاڑر نے کہا کہ ترمیم کے لیے پہلے پارلیمنٹ میں موجود اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔ اتحادیوں کی جانب سے سگنل ملنے پر مزید رہنمائی اور مشاورت ہوگی۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت میں آئینی ترمیم مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔ اتفاق رائے کے بغیر پراسیس آگے نہیں بڑھے گا۔ ڈرافٹ بننے پر ترمیم کے خدوخال واضح ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو چلانے کے لیے کچھ مسائل درپیش ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھی مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت میں وزیراعظم اور صدر مختلف جماعتوں سے ہیں۔ صدر اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت سے کئی مسائل کا حل نکالا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں