رانا ثنااللہ کا بیان، عمران خان اپنی صورتحال کے خود ذمہ دار قرار

رانا ثنااللہ نے عمران خان کو ان کے موجودہ حالات کا خود ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور افغانستان سے دہشت گردی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار وہ خود، رانا ثنااللہ کا بیان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ محاذ آرائی کی سیاست کی ہے۔

رانا ثنااللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل انہی کے ہاتھوں میں ہے۔ اگر وہ سیاستدان ہیں تو سیاسی انداز اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا انداز ان کے سیاسی راستے کی رکاوٹ ہے۔

رانا ثنااللہ نے افغانستان سے دہشت گردی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ وہاں سے دہشت گرد پاکستان آتے ہیں اور دہشت گردی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے مسائل پر عسکری اور سیاسی قیادت کی مشاورت سے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ تمام فیصلے مشترکہ مشاورت سے ہوتے ہیں تاکہ سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کابینہ کے رکن ہیں اور کابینہ اجتماعی ذمہ داری کی حامل ہوتی ہے۔ جو بھی اعتراضات ہیں، انہیں سامنے لایا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں