پی ٹی آئی نے سید پور ویلج میں غریبوں کو بے گھر کرنے کی مذمت کی، قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں غریبوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر کے امیروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین نے سید پور ویلج کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
شعیب شاہین نے کہا کہ مقامی آبادی کو بے گھر کر کے ان کی زمینیں دیگر لوگوں کو دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور چولستان میں بھی متاثرین کیلئے کھڑے ہیں اور قانونی جنگ لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سید پور ویلج ماڈل ویلج ہے، اسے ختم نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو نہ رہائش دی جا رہی ہے اور نہ کسی قسم کی کمپنسیشن دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ متاثرین نے کہا ہے کہ 5 ہزار 200 کنال زمین کے بقایاجات موجود ہیں اور وعدے پورے نہیں ہوئے۔ ان کے پاس ماڈل ویلج بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی مقامی لوگوں کی آواز بنے گی اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے اور بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنی چاہیے۔















