سندھ طاس معاہدے کی معطلی، آبی دہشت گردی قرار

صدر آصف علی زرداری نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو آبی دہشت گردی قرار دیا اور پاکستان کے آبی مفادات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، آبی دہشت گردی قرار؛ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہمارے 25 کروڑ عوام کی زندگی کی لائن ہے۔

صدر مملکت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کو جواز بنا کر بلا اشتعال جارحیت کی۔ پاک افواج نے دشمن کا مقابلہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا حیرت انگیز جواب دیا ہے، جس میں دشمن کے 8 طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت کے جواب میں پاکستان کا ردعمل سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

صدر مملکت نے معرکہ حق کی سالگرہ پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے اور دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو آبی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے پاکستان نے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں