امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر اگلے 24 گھنٹوں میں حملے کا امکان ہے، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) خلیج میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ایران پر حملے کا خدشہ ہے۔ امریکی اور اسرائیلی افواج کی تازہ نقل و حرکت نے خطے میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ فوجی جواب پر غور کیا جارہا ہے۔ فجیرہ میں تیل کی تنصیب پر ڈرون حملہ اور دبئی کی فضاؤں میں میزائل ناکارہ بنائے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی چھ کشتیاں تباہ کر دیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی سات کشتیاں تباہ کی گئی ہیں، جو آبنائے ہرمز میں سرگرم تھیں۔
یہ کشیدگی عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ آبنائے ہرمز میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تنازع پورے خطے تک پھیل گیا ہے، اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔














