آبنائے ہرمز پر ایران کا سخت پیغام، امریکی جہازوں کو کیا جواب ملے گا؟

ایران نے امریکا کے مطالبات کو چیلنج قرار دیتے ہوئے آبی راستوں میں کشیدگی پر خبردار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی تنبیہ: امریکا کے مطالبات سے دستبرداری مشکل، آبی راستوں میں کشیدگی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال ایران کے خلاف امریکی جارحیت کا نتیجہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی سست سفارتی کوششیں ذمہ دار ہیں۔ آبنائے ہرمز پہلے عالمی میری ٹائم نیوی گیشن کے لیے محفوظ گزرگاہ تھی، اب ریاستیں اور شپنگ کمپنیاں ایران سے مشاورت کی ضرورت محسوس کرتی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے بین الاقوامی پانیوں میں سکیورٹی خلا پیدا کیا ہے۔ ایران آبی راستوں میں امن و امان کا محافظ ہے۔ عمان اور ایران کو آبی راستوں کے لیے پروٹوکول اور مکینزم بنانا چاہیے۔

ترجمان نے امریکی جنگی جہازوں کے آبی راستوں میں داخلے پر کہا کہ ایران کی مسلح افواج امریکی خطرات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایران جنگ کے خاتمے کے علاوہ کسی اور معاملے پر بات نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ امریکا ایران کے خلاف جھوٹے دعوے دہرانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ آبی راستوں کی حفاظت کے پروٹوکول پر عمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں