ایران کا چونکا دینے والا دعویٰ، کیا جنگی خاموشی کسی نئے حملے کا اشارہ ہے؟

ایران کی مسلح افواج نے جنگ کے خاتمے کو قبول نہیں کیا اور اپنی جنگی تیاریوں کو برقرار رکھا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی جنگی تیاریوں میں عدم اعتماد، افواج ہائی الرٹ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ملک کی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور جنگ کے خاتمے کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وقتی خاموشی کے باوجود ایران نے امریکا اور دیگر دشمنوں پر عدم اعتماد کے باعث اپنی جنگی تیاریوں کو برقرار رکھا ہے اور نئے اہداف کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام فوجی یونٹس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا اور اصفہان میں دشمن کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ایرانی زمینی افواج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی فضائی دفاعی مرکز نے 170 سے زائد دشمن ڈرونز اور 16 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور ابتدائی مرحلے میں عراق، کویت اور قطر میں دشمن کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ ایرانی بحریہ نے نیول کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے خطے اور اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنایا اور امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو ایرانی ساحل کے قریب آنے سے روک دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں