اڈیالہ جیل میں بجلی بندش سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، ریڈ زون کی بندش کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ 12 روز بعد کھل گئی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڈیالہ جیل میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے باعث ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
ملزمان کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی۔ پولیس نفری کی دیگر مقامات پر ڈیوٹی کے باعث ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکا۔
ریڈ زون کی بندش ختم ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ 12 روز بعد کھل گئی۔ 16 اپریل کو آخری سماعت ہوئی تھی۔
کفایت شعاری مہم کے تحت جمعے کو جوڈیشل ورک نہیں ہوتا، 12 روز میں سیکڑوں کیسز زیر التواء ہو گئے۔
یاد رہے کہ ریڈ زون کی بندش کے باعث اہم کیسز کی سماعت نہ ہو سکی، جس میں 190 ملین پاؤنڈ کیس شامل تھا۔











