گلگت بلتستان میں سرکاری بھرتیوں پر فوری پابندی عائد

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کے پیش نظر تمام سرکاری بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان، سرکاری بھرتیوں پر فوری پابندی عائد

گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے پیش نظر تمام سرکاری بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

حکومت گلگت بلتستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اس پابندی کا نفاذ کیا ہے۔ تمام سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کے حوالے سے باضابطہ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق یہ پابندی نئی آسامیوں کے اشتہارات، تحریری امتحانات اور انٹرویوز سمیت بھرتی کے تمام مراحل پر لاگو ہوگی۔ یہ پابندی نئی حکومت کے قیام تک برقرار رہے گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں