بھارت ڈوپنگ قوانین خلاف ورزی میں سرفہرست، اولمپکس میزبانی کی خواہش پر پانی پھر گیا

بھارت مسلسل تین سال ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی میں سرفہرست رہا، جس سے اولمپکس کی میزبانی کی خواہش پر شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت ڈوپنگ قوانین میں سرفہرست، اولمپکس میزبانی پر شبہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی اولمپکس میزبانی کی خواہش پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت مسلسل تین سال ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی میں سرفہرست رہا۔ حکام نے بھارت میں ڈوپنگ کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممنوعہ کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال میں بھارت پیش پیش ہے، جہاں ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

کامن ویلتھ گیمز اور 2036 اولمپکس کی میزبانی کی بھارتی خواہش پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ معاملہ بھارت کے عالمی کھیلوں کے عزائم کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے بھارت میں ممنوعہ ادویات کی پیداوار اور سپلائی نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائیوں پر زور دیا ہے، جبکہ ماہرین نے اسے ملک کی کھیلوں کی شفافیت کے لیے خطرہ کہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں