پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے لیے فنڈز جاری کر دئیے

پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت، بائیکرز سبسڈی پروگرام کے لیے فنڈز جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے بائیکرز کے لیے سبسڈی پروگرام میں اہم پیشرفت کی ہے۔ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان بائیکرز کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اہل موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے پٹرول سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکرز سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ پروگرام کا طریقہ کار مکمل کر لیا گیا ہے۔

یہ پروگرام پنجاب کے 10 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کے لیے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کے فنڈز کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے۔ یہ اقدام پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں