چین نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹرمپ کا دعویٰ

چین نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، جسے ٹرمپ نے امریکا چین تعلقات کی بہتری قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ایک ٹی وی انٹرویو اور سوشل میڈیا پر کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو خط لکھا تھا، جس میں ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ جواب میں چین نے یقین دلایا کہ وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے اس فیصلے سے امریکا اور چین کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کا کھولنا عالمی تیل ترسیل کے لیے اہم ہے۔

ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے آئندہ ملاقات کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی عسکری صلاحیت مضبوط ہے اور جنگ کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں