ایپل میپس میں لبنان کے مقامات کے نام غائب ہونے پر صارفین کا تحفظات، گوگل میپس میں نام موجود۔
بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل میپس میں لبنان کے گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر نہ ہونے پر صارفین نے سوشل میڈیا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صارفین نے ان جگہوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جہاں عام طور پر نام ظاہر ہوتے تھے، جس سے یہ مسئلہ آن لائن توجہ کا مرکز بن گیا۔
گوگل میپس میں ان مقامات کے نام موجود ہیں، جس سے دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فرق واضح ہوا ہے۔
یہ مسئلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جارحیت جاری ہے، جس سے معاملہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایپل کی جانب سے اس مسئلے کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔











