ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس، وطن عزیز کو کلیدی ملک قرار دیا گیا

ہارورڈ کانفرنس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور خارجہ پالیسی پر عالمی ماہرین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہارورڈ کانفرنس، پاکستان کی معاشی اصلاحات پر عالمی ماہرین مطمئن

ہارورڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل کو پاکستان کانفرنس 2026 کا انقعاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں پاکستان سے متعلق مختلف موضوعات پر بحثیں ہوئیں، جن میں تخلیقی صلاحیتیں، سماجی جدت، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ثقافت، اور تعلیم شامل تھے۔

پاکستان کی آزاد اور متوازن خارجہ پالیسی کی ستائش کی گئی۔ شرکا نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جبکہ بھارت کا جارحانہ رویہ امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا۔

شرکاء نے اس بات کا اقرار کیا کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں کوئی تفریق نہیں۔ ہندو برادری کو سندھ کے کاروباری طبقے میں اہمیت حاصل ہے جبکہ پاکستانی سول سوسائٹی کے فعال کردار کو بھی سراہا گیا۔

یاد رہے کہ ہارورڈ کانفرنس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور خارجہ پالیسی پر عالمی ماہرین نے اظہارِ اطمینان کیا ہے۔ یہ کانفرنس پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں