امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچا، اہم مذاکرات کا آغاز۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ اس دورے کا مقصد اہم مذاکرات میں شرکت کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی نائب صدر اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان نے خطے اور دنیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے امریکا کے عزم کو سراہا۔ فریقین کے درمیان تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں جاری ان مذاکرات کو خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے تنازع کے مستقل حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد اہم سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے اور عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔ پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنے ذمہ دار اور متوازن سفارتی کردار کو جاری رکھے گا۔











