عمران خان کی صحت پر تشویش، فوری اسپتال منتقلی کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اسپتال منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحت پر تشویش، فوری اسپتال منتقلی کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا قابل مذمت ہے۔

گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جیل میں حقوق بحال کیے جائیں اور ان کی صحت کی نگہداشت کے لیے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان صفدر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، جو تشویشناک ہے۔

اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، خاص طور پر جب عمران خان کی آنکھ کا علاج چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے پہلے ان کی رہائشی حالات کو تسلی بخش قرار دیا تھا، مگر موجودہ صورتحال مختلف ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں