امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ دوران بریفنگ برہم، صحافیوں سے تلخ کلامی پر ملا جلا رد عمل

پیٹ ہیگسیتھ کی پریس بریفنگ میں سخت سوالات پر بھڑک اٹھنے کا واقعہ انٹرنیٹ پر موضوع بنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹ ہیگسیتھ، جنگ بندی پر سخت سوالات پر بھڑک اٹھے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی جنگ بندی پر پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات پر غصہ انٹرنیٹ پر موضوع بن گیا ہے۔ صارفین ان کے رویے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ اور جنرل ڈین کین نے بدھ کو ایران کے ساتھ جنگ بندی کے معاملے پر میڈیا کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس بریفنگ منعقد کی۔ بریفنگ کے دوران ہیگسیتھ کا چہرہ اترا ہوا تھا اور سخت سوالات پر ضبط کھو بیٹھے۔

ایک صحافی نے ایران میں امریکی طیارے کی تباہی پر سوال کیا تو ہیگسیتھ نے اسے بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ چینل کی رپورٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

جنرل ڈین کین نے بریفنگ میں خوش گوار انداز میں گفتگو کی اور آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکی فوج کے کھانے پینے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ کھانے اور 9 لاکھ 50 ہزار گیلن کافی استعمال کی گئی۔

واضح رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ عہدہ چھن جانے کے خوف سے وزیرِ جنگ کے لیے موزوں افسران کو برطرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک درجن سے زائد سینیئر افسران کو برطرف یا جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں