محمود خان اچکزئی کا حکومت کی حمایت کا اعلان

محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں حکومت کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اختلافات کے باوجود پاکستان کے ساتھ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود اچکزئی، حکومت کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو۔

انہوں نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنماؤں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اختلافات موجود ہیں لیکن موجودہ حالات میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی انا مسئلہ بن چکی ہے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی دولت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہمارے لیے آسمان سے آیا ہے اور ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے قوم کو حکومت کی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ محمود اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا کہ انہیں جیل میں ڈالنا غلط ہے، خواجہ آصف کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرنی چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں