امریکہ کا خارگ جزیرے پر ایرانی فوجی اہداف پر حملہ

امریکہ نے خارگ جزیرے پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ، خاج جزیرے پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ نے ایرانی جزیرے خارگ پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، یہ بات وائٹ ہاؤس اور امریکی حکام کی جانب سےبتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں آئل تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ یہ حملے رات کے وقت کیے گئے تھے۔

خارگ جزیرے کو اس سے قبل بھی امریکہ نے 13 مارچ کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے بتایا تھا کہ اس وقت 90 مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان حملوں میں بحری بارودی سرنگوں کے ذخائر، میزائل ذخائر اور دیگر متعدد فوجی مقامات شامل تھے۔

واضح رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کے لئے تیل کی برآمدات کا اہم مرکز ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں