پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان اور میانمار کے میچ کو شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان کیا، کفایت شعاری پالیسی کے تحت فیصلہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان اور میانمار کے میچ کو شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ 31 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کلوز ڈور پالیسی کے مطابق ہوگا۔ شائقین کو ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔
حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت 200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہے۔ کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے شائقین کی دلچسپی کو سراہا ہے اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ان کی اصل ادائیگی کے طریقے سے رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے تاکہ ایندھن کی بچت کی جا سکے۔














