جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ سے ایئر ٹکٹ مہنگے ہوگئے، پی آئی اے کے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔ اس اضافے کے باعث فضائی سفر کے اخراجات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے طور پر ٹکٹوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔
کینیڈا، برطانیہ، سعودی عرب اور گلف روٹس پر فیول سرچارج کی وجہ سے اضافی چارجز لاگو کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیجی فضائی حدود کی بندش سے پاکستانی ایئرلائنز کو بھی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث اضافی چارجز نافذ کیے جا رہے ہیں۔















