چین میں مکاؤ شہر میں خاتون کو ڈرانے پر پولیس نے ایک روبوٹ کو حراست میں لے لیا۔
مکاؤ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے شہر مکاؤ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب پولیس نے ایک انسان نما روبوٹ کو ایک 70 سالہ خاتون کو ڈرانے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبوٹ، جو مکاؤ کے ایک تعلیمی مرکز کا تھا، سڑک پر پروموشنل سرگرمیوں میں مصروف تھا۔
خاتون نے جب اس روبوٹ کو اپنے پیچھے پایا تو انہوں نے چیخنا شروع کر دیا اور ان کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر روبوٹ کو اپنے ساتھ لے لیا جبکہ خاتون کو اسپتال لے جاکر معائنہ کرایا گیا۔
محکمہ پولیس نے بتایا کہ روبوٹ کو ایک 50 سالہ شخص دور سے کنٹرول کر رہا تھا، جو اس کے افعال کی آزمائش کر رہا تھا۔ اس فرد کو انتظامیہ نے محتاط رہنے کا انتباہ جاری کیا۔













