وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 300 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہو۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لگژری گاڑیوں کے لیے استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق، نچلے اور درمیانے طبقے کی گاڑیوں کے لیے ایندھن کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئی ہیں۔ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ریگولر پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کے مطابق، اس فیصلے سے حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی جس سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔















