بیرسٹر گوہر نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دے دیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں 55 روپے اضافہ غیر آئینی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیرسٹر گوہر کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا سٹاک رکھنا ہوتا ہے، لیکن اس وقت سٹاک نہ ہونے پر انہوں نے قیمت بڑھا دی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 28 فروری کی تاریخ 15 مارچ تک تھی، مگر یہ غیر قانونی اقدام اٹھایا گیا۔ ان کے مطابق، عوام کا پیسہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا، اور حکومت نے پٹرول کے مفت استعمال کو ختم نہیں کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں