پشاور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں اور دستیابی کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، شائقین پشاور کے مختلف ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹیں حاصل کرسکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں اور دستیابی کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شائقین پشاور کے ٹی سی ایس کے تین ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں، جن میں ٹی سی ایس ایریا آفس، ٹی سی ایس چارسدہ روڈ ایکسپریس سینٹر اور ٹی سی ایس کالج چوک ایکسپریس سینٹر شامل ہیں۔

ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے خصوصی وی آئی پی فیملی زون قائم کیا گیا ہے۔ وی آئی پی فیملی زون کی گروپ اسٹیج ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 250 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کے لیے بالترتیب 400 اور 500 روپے ہوں گے۔

گروپ اسٹیج کے میچوں میں وی آئی پی ٹکٹ 150 روپے، پریمیم ٹکٹ 100 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 800 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گی۔ سیمی فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ 300، پریمیم 200، اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔ فائنل کے لیے 18 مارچ کو ہونے والی وی آئی پی ٹکٹ 400 روپے، پریمیم 300 اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں