پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے

آئی سی سی کے امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے، پاکستان کی واپسی کے منتظر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر ان کا ورلڈ کپ سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ دونوں امپائرز سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سپر وائز کر رہے تھے، لیکن آئی سی سی نے انہیں بھارت میں میچوں کے لیے مقرر نہیں کیا تھا۔

آئی سی سی کی ٹکٹوں پر ایمریٹس ایئر لائن سے دبئی پہنچنے پر خطے میں جنگی کشیدگی نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا۔ احسن رضا اور آصف یعقوب دیگر مسافروں کے ساتھ پاکستان کی واپسی کے لیے دبئی میں منتظر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں