ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنلز لائن اپ مکمل، مقابلے کب اور کہاں کھیلے جائیں گے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، بھارت اور انگلینڈ سیمی فائنل میں

کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز کے لیے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، بھارت اور انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے 4 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ناک آؤٹ میچ میں سنجو سیمسن کی ناقابلِ شکست 97 رنز کی اننگ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا۔

نیوزی لینڈ نے گروپ مرحلے میں افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کو شکست دی، جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا، افغانستان، نیوزی لینڈ اور یو اے ای کو ہرایا۔

انگلینڈ نے سپر ایٹ میں سری لنکا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دیگر متعلقہ خبریں