بھارت نے کلکتہ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
کلکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا اور ویسٹ انڈیز کو 195 رنز تک محدود رکھا۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، جس میں روسٹن چیز نے 40، جیس ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سنجو سیسمن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ تلک ورما نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، جہاں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے بعد بھارت بھی شامل ہوچکا ہے۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے جبکہ بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔















