ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے، متعدد افراد زخمی

ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اکثر میزائلوں کو فضاء میں تباہ کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے، متعدد زخمی

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے تقریباً 150 بیلسٹک میزائل اور درجنوں ڈرون اسرائیل کی جانب داغے۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ان میزائلوں کو وقفے وقفے سے داغا گیا، جن میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔ زیادہ تر میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے فضاء میں ہی تباہ کر دیا، تاہم کچھ میزائل کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔

میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی گئی۔ کئی شہروں میں لوگ میٹرو اسٹیشنز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں تابڑ توڑ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جن میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں