آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب کی پہلی پوزیشن

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے ابھیشک شرما بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب کی پہلی پوزیشن

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب آل راؤنڈرز کی فہرست میں دوبارہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری دو درجے ترقی کے بعد چوتھے جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی چار درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ایشان کشن 17 درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورن چکرورتھی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ زمبابوے کے بریڈ ایونز دس درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

نئی رینکنگ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں